قومی

پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، گھر والوں نے بم سے حملہ کردیا

کندھ کوٹ (فرمان علی، 94 نیوز) تھانہ بخشاپور کے گاؤں بڈھو خان بنگوار کے زاہد علی بنگوار اور زبیدان بروھی کو پسند کی شادی کرنا مہنگا پڑ گیا، ان پر ریموٹ کنٹرول بم گھر میں حملہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے علاقہ بڈھو خان میں چھ ماہ قبل زاہد علی بنگوار اور زبیدان بروھی نے پسند کی شادی کی جو انکے گھر والوں کو ناگوار گزری، پولیس ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم چار پائی کے نیچے رکھا گیاتھا، بم دھماکے میں گھر میں سوئے ہوئے زاہد علی بنگور زخمی جبکہ اسکی نوبیاہتا دلہن جاں بحق ہوگئی۔

بم دھماکہ کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ، اطلاع پر تھانہ حدود کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے خاتون کی نعش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا، دھماکہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ایس ایچ او بخشاپور حسین علی شاھانی کے مطابق کورٹ میرج کے بعد لڑکی کی ورثاء راضی نہ ہونے پر جوڑے کو مسلسل مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں آج انھوں نے گھر پر رموٹ کنٹرول بم سے حملہ کردیا ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ عملے کو طلب کرلیا گیا ہے اور واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے،

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button