National

There was another program instead of arresting Imran Khan, Murad Saeed

Islam Abad (94 news) پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان جس دن پشاور گئےتھے اس دن رات 3 بجے بنی گالہ گاڑیاں آئیں عمران خان کو گرفتار کرنے کے بجائےکوئی اورہی پروگرام تھا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما مرادسعید نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان جس دن پشاور گئےتھے اس دن رات 3 بجے بنی گالہ گاڑیاں آئیں عمران خان کو گرفتار کرنے کے بجائےکوئی اورہی پروگرام تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ پہلے بھی تھااوراس وقت بھی ہے ایک سابق وزیراعظم کوسیکیورٹی دینےکےبجائےان سے سیکیورٹی لی گئی۔

سابق وزیر نے کہا کہ ٹیچرزکےاحتجاج والےدن پولیس ربڑکی گولیاں بنی گالہ کیوں لائی پولیس والےعمران خان کے گھر کے گیٹ تک پہنچ گئے۔ ٹیچرزکوکس نےاشتعال دلانےکی کوشش کی، کیاوزیرداخلہ کاکوئی کردارتھا؟ بنی گالہ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن دوبارہ کرنےکی کوشش کیوں کی جا رہی تھی کسی کو گرفتار کرنے کیلئے 2 یا 3گاڑیاں چاہیے ہوتی ہیں اس کاکیامطلب ہےکہ گھر کا گھیرا کر لو اور لاتعداد گاڑیاں لائی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہےتھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے تھریٹ الرٹ میں افغانستان سےکسی گروپ کا ذکر کیا گیا ہے دیکھناہوگاپاکستان میں ان کےہینڈلرکون ہیں، خطے اور پاکستان کیساتھ جو ہو رہا ہے بھارت کے گریٹر پروگرام میں رکاوٹ عمران خان تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button