National

Rescue 1122 Became an independent institution

Lahore(94 news) The Punjab government has issued a notification to make Rescue 1122 an independent body.

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کے ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان کا کوئی سروس سٹرکچر نہیں ہے۔ سروس سٹرکچر بننے سے ایمرجنسی آپریشنز میں مزید بہتری آئے گی۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ریسکیو 1122 کا درینہ مطالبہ پورا کردیا۔ اس سے قبل ڈی جی ریسکیو 1122 کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 20 میں تعینات کیا گیا تھا جس کا چند روز قبل نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔

ترجمان ریسکیو فاروق احمد کا کہنا ہے کہ اب ریسکیو1122پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹکہلائے گا یہ نوٹیفیکیشنرولز آف بزنسمیں ترمیم کے بعد پنجاب گزٹ میں 23جون 2021کوشائع کردیا گیاہے۔اس سروس کو وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد اور پنجاب ایمرجنسی سروس ترمیمی ایکٹ2021- کے مطابق محکمہ کا درجہ دیا گیا ہے۔ریسکیورز کوسروس کے قیام کے 15سال بعد سروس سٹرکچر مہیا کر دیا گیا۔ مزیدبراں اس ترمیمی ایکٹ کے تحت ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس کو ایڈمنسٹریٹوسیکرٹری کے اختیارات دئیے گئے ہیں۔پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ریسکیورز کی جانب سے ترجمان ریسکیو نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی اور معزز ممبران صوبائی اسمبلی کا سروس اسٹرکچر اور محکمہ کا درجہ دینے پرشکریہ ادا کیا جسکی وجہ سے بروقت فیصلہ سازی کے ذریعے اس سپیشلائزڈ زندگیاں بچانے والی سروس کے معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button