National

Failure to prepare bridal dress on time cost tailor dearly, court imposes heavy fine

Lahore(94 news) صوبائی دارالحکومت کی عدالت کی جانب سے دلہن کے شادی کے جوڑے کو مقررہ وقت پر تیار نہ کرنے کی وجہ سے درزی پر 50ہزار کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

لڑکی کی شادی کی تاریخ تک دلہن کا لباس تیار نہ کرنے والے درزی کو بھی 9اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ایک شخص جس کی شناخت ایڈو وکیٹ اسلم جاوید کے نا م سے ہو ئی ہے ، نے اس معاملے پر صارف عدالت سے رجوع کیا۔ شکایت کنندہ نے التجا کی کہ درزی نے لہنگے کی تیاری پر 6000روپے مطالبہ کیا تھا ، انہوں نے بتا یا کہ میری بیوی نے تین ہزار بطور ایڈوانس جمع کروایا۔دعا کررہے تھے کے گزشتہ سال 25نومبر کوجوڑا تیار ہوجائے کیو ں کہ بیٹے کی شادی 25دسمبر کو طے تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ افضل نامی درزی مقررہ دیئے گئے وقت تک جوڑا تیار نہ کرسکا اور فضول بہانے بازی کرتا رہا، ہمارے پاس مختصر وقت میں مزید پیسے ادا کرکے نیا جوڑا خریدنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں تھاعدالت نے درزی کو اس معاملے میں اپنا اکاﺅنٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی گزشتہ سال ایک سندھ کے شہری کی جانب سے گاڑی کی ٹھیک مرمت نہ کرنے پر مکینک کے خلاف عدالت سے رجو ع کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button