A memorandum of understanding was signed between GC Women University Faisalabad and Yunus Emre Institute Lahore for the promotion of Turkish language and cultural cooperation.


Faisalabad (94 News City Reporter) Government College Women University Faisalabad (Gcwuf) کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کی قیادت میں جی سی ڈبلیو یو ایف اور یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ لاہور کے درمیان ترک زبان اور ثقافتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ اس اہم تقریب میں جمہوریہ ترکی کے سفیر ڈاکٹر اِرفان ناظروغلو خصوصی طور پر شریک تھے۔
معاہدے کے تحت جی سی ڈبلیو یو ایف میں یونس ایمرے ترک کلچرل اینڈ لینگوئج انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے گا، جو ترک زبان کی تدریس، ثقافتی تبادلے اور تعلیمی تعاون کے لیے ایک فعال مرکز کے طور پر کام کرے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر ڈاکٹر ناظروغلو نے اسے پاک ترک ثقافتی سفارت کاری اور خواتین کی تعلیم کے فروغ میں اہم پیش رفت قرار دیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کہا کہ یہ شراکت داری نہ صرف طلبہ و اساتذہ کے لیے نئے تعلیمی و تحقیقی مواقع پیدا کرے گی بلکہ عالمی روابط کو بھی مضبوط بنائے گی۔ یہ معاہدہ پاک ترک تعلیمی و ثقافتی تعاون میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔
تقریب میں شامل معزز مہمانوں میں قونصل جنرل مہمت ایمان شمسک، ملتَم شمسک، پروفیسر ڈاکٹر حلیل طوقار (ڈائریکٹر یونس ایمرے سنٹر پاکستان) اور ڈاکٹر صد ف نقوی شامل تھیں۔



