قومی

بہت بڑی غلطی ہوئی، کرنل شیرخان کے مجسمے کی بیحرمتی کرنیوالے ملزم کا بیان

مردان (94 نیوز) کرنل شیرخان کے مجسمے کی بیحرمتی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرنل شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی کرنے والے ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں اپنی غلطی قبول کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی ہمارا فخر ہے، ہمیں آرمی کی قدرکرنی چاہیے، مجھ سےغلطی ہوئی ہے۔
ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ 9 تاریخ کو ایوب گیٹ کے سامنے جلوس میں مجسمے کی بیحرمتی کی تھی، مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے۔ گزشتہ دنوں عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملزم نے مردان میں مظاہرے کے دوران کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی بےحرمتی کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button