Anti-Narcotics Awareness Seminar at Borstal Jail under the auspices of Anjuman Anti-Narcotics Allied Hospital II


Faisalabad(94 News City Reporter) انجمن انسداد منشیات الائیڈ ہسپتالII کے زیراہتمام بورسٹل جیل میں انسداد منشیات کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس میں ماہر امراض نفسیات پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر، جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات آمنہ اکرم، صدرچوہدری ظفر اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹراینٹی نارکوٹکس فورس سید سلمان ہندل، خواجہ شاہد رزاق سکا، سلیم قادری، محمد افضل، صوفیا رضوان ودیگر شریک تھے۔شرکاء نے طالب علموں کو نشہ کے نقصانات اوراس سے بچاؤ سے آگاہی دی۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو نشہ سے دور رکھنا معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس ضمن میں انجمن انسداد منشیات کو مضبوط کیا جائے تاکہ مشترکہ کاوشوں سے مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکیں۔اس موقع پر سوال وجواب کی نشست بھی ہوئی۔تقریب کے دوران خواجہ شاہد رزاق سکا کی طرف سے بچوں میں کمبل،کھانے پینے کی اشیاء بھی تقسیم کی گئیں۔



