National

Decade of intervention by Army Chief Paralyzed Governor is not an open rebellion against the Constitution? Irfan Siddiqui

Lahore (94 news) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے آرمی چیف کو لکھےگئے خط پر مسلم لیگ ن کا ردعمل بھی سامنے آگیاہے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے مداخلت کی دہائی معزول و مفلوج گورنر کی آئین سے کھلی بغاوت نہیں؟ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کیا پاگل پن کی حدوں کو چھوتے ان مسخروں کو اس خط کا کوئی دو ٹوک جواب ملے گا؟ خیال رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صوبے میں کردار کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خط لکھا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کا الیکشن غیر آئینی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا بیٹا ہونے کی وجہ سے حمزہ شہباز غیر آئینی طور پر مسلط ہو گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قومی و صوبائی حکومت پر عوامی اعتماد بحالی کے لیے کردار ادا کریں۔

انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کے نام خطوط کی کاپیاں بھی آرمی چیف کو بھجوا دیں۔دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز کو گرفتار کروانے کیلئے ایک صوبیدار اور4 جوان مانگ لئے۔ عمر سرفراز چیمہ کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بننے کے لیے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں، جیونیوز کے مطابق گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ مجھے ایک صوبیدار اور 4 جوان مہیا کر دیں تو میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈلوا دوں گا۔
انہوں نے کہاکہ آئینی اور قانونی بحران کا شکار پنجاب کو طاقت کے زور پر یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے، وزیراعلیٰ بننے کے لیے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں، ایسے تو پھر اواب علوی اگلے وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سیاسی جدوجہد کے دوران ہمیشہ نیوٹرل امپائر کا مطالبہ کیا، حقیقی معنوں میں نیوٹرل امپائر دونوں ٹیموں کے لیے یکساں اصول رکھتا ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے ایک صوبیدار اور 4 جوان مہیا کر دیں تو میں حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالوا دوں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی تبدیلی تک صوبائی کابینہ کی تشکیل روکنے کا فیصلہ کرلیا ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button