the game

University of Central Punjab became All Pakistan Women Karate Champion

In competitions held at Government College Women University 13 یونیورسٹیوں نے حصہ لیا

دوسری پوزیشن یونیورسٹی آف لاہوراورپنجاب یونیورسٹی جبکہ تیسری پوزیشن لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے حاصل کی

Faisalabad (94 news) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں قومی سطح پر نویں ایچ ای سی آل پاکستان ویمن کراٹے چیمپئن شپ 2022-23 کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی مختلف یونیورسٹیوں سے کل تیرہ ٹیموں نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد تھیں جبکہ دیگر مہمانوں میں ایم پی اے فردوس رائے، سابقہ ایم این اے فیض اللہ کموکا، رجسٹرار جی سی ویمن یونیورسٹی آصف ملک، ڈائریکٹر ایکڈیمکس ڈاکٹر ظل ہما نازلی، ٹریژرر انصر مغل، کنٹرولر امتحانات رضوانہ تنویر اور دیگر یونیورسٹیوں کے ڈائریکٹر سپورٹس شامل تھے۔

تقریب کے آغاز میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی کراٹے کی ٹیم نے نمائشی کومیتے شو پیش کیا ۔ ڈائریکٹر سپورٹس فہمیدہ ایوب نے اپنی ڈائریکٹوریٹ کی سالانہ رپورٹ پیش کی کرتے ہوئے ہوئے سال 2022 میں حاصل کی گئی تمام کامیابیوں کا ذکر کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ جیتنے والی ٹیموں کو میڈل اور انعامی رقوم سے نوازا۔

کراٹے چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے حاصل کی ،دوئم پوزیشن یونیورسٹی آف لاہور ، اور پنجاب یونیورسٹی نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے حاصل کی ۔ یونیورسٹی کی وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے جسمانی کھیلوں کو معاشرے میں بڑھتے ذہنی تنائو کے رجحان پر قابو پانے کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا اور اس ضمن میں ایچ ای سی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جس کی خصوصی معاونت کی بدولت یہ میگا ایونٹ کامیاب ہو پایا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button