تقریبات/سیمینارز

گورنمنٹ میونسپل گریجویٹ کالج میں کشمیر ڈے سیمینار اور تقریری مقابلے کا اہتمام

فیصل ۤباد (94 نیوز) پاکستان بھر کی طرح گورنمنٹ میونسپل گریجویٹ کالج جڑانوالہ روڈ فیصل آباد میں بھی کشمیر ڈے کے موقع پر سیمینار اور تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پروفیسر محمد اقبال چوہان پرنسپل کالج ہذا نے کی۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی پروفیسر خالد حسن ڈاٸریکٹر اسٹوڈنٹس افیٸرز
پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی انچارج علمی و ادبی مقابلہ جات کالج ہذا تھے۔ اس موقع پر پروفیسر خالد اقبال سندھو، پروفیسر ولایت علی صابر بھی موجود تھے۔ طلباء و طالبات نے ملی نغموں سے سماں باندھ دیا۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد فرید مرزا نے ملی نغمہ اور پروفیسر عثمان علی بیگ اور پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی انچارج علمی و ادبی مقابلہ جات نے آزادی ٕکشمیر کے عنوان پر اپنی لکھی ہوٸی نظمیں پیش کیں۔ طالبعلم عاشر عدیل نے آزادی ٕٕ کشمیر کا ملی نغمہ پیش کیا۔ پروفیسر خالد حسن اور پروفیسر عامر حمید نے خطاب کرتے ہوئے مسٸلہ ٕ کشمیر کو اجگر کرتے ہوئے اہل پاکستان اور مسلم ممالک کے اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔
پرنسپل نے اپنے خطاب میں یوم یکجہی ٕ کشمیر منانے کی اہمیت بیان کی۔

کشمیر کی آزادی کیلئے یوم یکجہتی ٕ کشمیر کے حوالے سے مقابلہ جات میں پروفیسر خالد حسن ڈاٸریکٹر اسٹوڈنٹس افیٸرز چیف جج جبکہ پروفیسر محمد اقبال چشتی اور پروفیسر مریم رحمن انے بطور جج فراٸض سرانجام دیۓ۔
طالبات کے نعت اور ملی نغموں کے مقابلہ میں مسفرہ طارق اول رہی
طلبہ کے ملی نغموں کے مقابلہ میں عاشر عدیل اور اویس اول اور ارشد دوم رہے
جبکہ اردو تقریر میں حفصہ وحید اول اور انگریزی تقریر میں ھادیہ فاطمہ اول رہی

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button