قومی

گستاخانہ بیانات پر دفتر خارجہ خاموش کیوں ہے؟ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (94 نیوز) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گستاخانہ بیانات پر دفتر خارجہ خاموش کیوں ہے؟  بلاول بھٹو دنیا پر واضح کریں کہ بیانات سے مسلمانوں کےجذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب، امان، بحرین اور دیگر کئی ممالک نے اپنے غصے کا اظہار کیا ، امید ہے وزیرخارجہ بلاول بھٹو حساس معاملے پر بھارت سے بات کریں گے،

انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے ٹرینڈ کے آگے عمران خان نے بند باندھنے کی کوشش کی، خدشہ تھا اس قسم کی بیانات سے اشتعال پیدا کیا جاتا ہے ،  سب مشائخ اور علما کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کے بیان کی مذمت کرنی چاہیے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close