قومی

عدالت نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کے اشتہارات شائع کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (94 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیرون ملک دوروں کے اشتہارات شائع کئے جانے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے سات صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیاہے، فیصلے میں کہا گیاہے کہ عدالت نے بڑی احتیاط سے اخبارات میں چھپے اشتہار کا جائزہ لیا ،اشتہار وزیراعظم کی تشہیر نہیں بلکہ پاک ترک خصوصی تعلقات سے متعلق ہے ، اخباری اشتہار میں ترک صدر کی تصویر بھی لگائی گئی ہے ،اشتہار میں ایسا کوئی مواد نہیں جسے وزیراعظم کی ذاتی تشہیر قرار دیا جا سکے ،عدالت بھی بصورت دیگر پاکستان ترکی تعلقات کے اشتہار کومتنازع نہیں بنائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button