قومی

ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کا سابق ایم پی اے رانا علی عباس اور ٹریفک پولیس افسران کے ہمراہ کینال روڈ کا دورہ،

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے سابق ایم پی اے رانا علی عباس ودیگر سیاسی رہنماؤں اور ٹریفک پولیس افسران کے ہمراہ ٹریفک مینجمنٹ و روڈ سیفٹی امور کا جائزہ لینے کے لئے کینال روڈ کا مشترکہ وزٹ کیا۔ انہوں نے مختلف جگہوں پر ٹریفک روانی کی صورت حال کا مشاہدہ کرتے ہوئے اس میں تحفظ و آسانی لانے اور ممکنہ حادثات کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات کے بارے میں سوچ بچار کی تاکہ روڈ انجینئرنگ اینڈ پلاننگ کے مطابق کینال روڈ کی ری ماڈلنگ اور ری ڈیزائننگ کے لئے جامع سفارشات تیار کی جا سکیں۔ چیف انجینئر ایف ڈی اے مہر ایوب، ڈپٹی ڈائریکٹرز انجینئرنگ عمر اقبال، ولید خالد کے علاوہ ڈی ایس پی ٹریفک پیپلز کالونی سرکل محمد شاہد اور دیگر ٹریفک پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری، سابق ایم پی اے رانا علی عباس ودیگر شرکاء نے فرحان ملز پل، ٹھٹھہ پل، پائپاں والا پل اور کشمیر انڈر پاس سمیت کینال روڈ کے دونوں اطراف گٹ والا تک نہر کے پلوں، ریمپس، سلپ روڈز اور سروس روڈ پر ٹریفک کے بہاؤ کی صورت حال کا معائنہ کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ ٹریفک کے لئے خطرناک بعض ریمپس کو ختم، ضروری ریمپس کو مزید بہتر و محفوظ بنانے، نہر کے بعض پلوں کی ری ماڈلنگ کرنے،کشمیر انڈر پاس کے قریب سلپ روڈ، سروس روڈ کی آسان ٹریفک کے تقاضوں کے مطابق روڈ انجینئرنگ کرنے اور دونوں اطراف سروس روڈ کو ٹریفک کے لئے زیادہ فائدے مند بنانے کی ضرورت ہے اس ضمن میں سفارشات مرتب کرکے ضلعی انتظامیہ کو پیش کی جائیں گی تاکہ روڈ انجینئرنگ اور ٹریفک سیفٹی کے تقاضوں کے مطابق کینال روڈ کو محفوظ و آسان ٹریفک کے لئے ماڈل روڈ بنایا جاسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button