National

Dr. Qadeer was not treated like a hero, his death is a sad moment for the country.

Islam Abad (94 news) سابق چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کا انتقال ملک کے لیے افسوسناک لمحہ ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے تصوارتی باپ تھے جب کہ ڈاکٹر قدیر نے عملی لحاظ سے اس پروگرام کو ترتیب دیا۔وہ ایک قومی ہیرو ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر قدیر کے ساتھ ہیرو جیسا سلوک نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ محسنِ پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان گزشتہ روز صبح 85 برس کی عمر میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پھیپھڑوں میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔


ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے قریب کے آر ایل ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہو گئی تھی، ڈاکٹروں نے ایٹمی سائنسدان کو بچانے کی پوری کوشش کی تاہم صبح 7 Bhuj 4 منٹ پر وہ دار فانی سے کوچ کر گئے۔ پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے جوہری سائنسدان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں سہہ پہر 3 Bhuj 30 منٹ پر ادا کی گئی جس کے بعد انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ایچ 8 کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button