قومی

پہلے دن سے حکومت میں آنے کے خلاف تھا، نواز شریف

اسلام آباد (94 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ پہلے دن سے ہی حکومت میں آنے کے سخت خلاف تھے،  حکومت میں رہنا مزید مسائل کا عندیہ دے رہا ہے۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم  کا سربراہی اجلاس جس میں مریم نواز ، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب ،  آفتاب شیرپاؤ، پروفیسر ساجد میر اور  شاہ اویس نورانی  شریک ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف اور محمود خان اچکزئی اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کررہے ہیں۔

نواز شریف نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پہلے دن سے ہی حکومت میں آنے کے خلاف تھے لیکن ملک بچانے کیلئے حکومت میں آئے، لاڈلے کا چار سال کا گند ہم پر ڈال دیا گیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close