قومی

پنجاب کے تین حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد (94 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق این اے 157 ملتان، پی پی 139 شیخوپورہ اور پی پی 241 بہاولنگر میں ضمنی انتخابات 11 ستمبر کو ہونگے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 157 ملتان کے لیے طیب زوار بخاری کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ 

اسی طرح پی پی 139 کے لیے باسل اکرم کو جبکہ پی پی 241 بہاولنگر کے لیے محمد عرفان کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار 3 سے 5 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے، 6 اگست کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

ای سی پی کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 11 اگست ہے جبکہ 24 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ 

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ان ضمنی انتخابات کے سلسلے میں 25 اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button