قومی

پولیس نے کروڑوں روپے کی چوری شدہ کاریں اور موٹر سائیکلز بر آمد کر کے مالکان کے حوالے کر دئیے، سی پی او

شہریوں کے مال و جان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، سیدخالد ہمدانی

فیصل آباد (94 نیوز) شہریوں کے مال و جان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، سٹی پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ کاریں اور موٹر سائیکلز بر آمد کر کے مالکان کے حوالے کر دئیے۔

سی آئی اے اور اے وی ایل ایس کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی نے پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے اور اے وی ایل ایس ٹیموں نے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں شب و روز محنت کرکے جدید ٹیکنکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قلیل مدت میں کار چوری اور موٹر سائیکلز چوری کے کل 11گینگز ٹریس کرکے 33ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے 31عدد کاریں،117عدد موٹر سائیکلز برآمد کیں جن کی کل مالیت 72660500ہے۔گرفتار شدہ ملزمان کو ریکارڈ چیک کیا گیاجن میں اکثرریکارڈ یافتہ اور عادی مجرم پائے گئے۔سٹی پولیس آفیسرنے پولیس ٹیموں کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close