National

It was costly for a Punjab police officer to insult a woman

Lahore (94 news) پنجاب پولیس کے اہلکار کی خاتون سے بدتمیزی اور غیراخلاقی حرکات اسکو مہنگی پڑ گئیں۔ اس واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں تھانہ شادباغ کے ٹرینی اے ایس آئی نے دو ملزمان بھائیوں کی گرفتاری کے دوران ان کی ماں سے بدتمیزی کی جس پر ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ابتدائی انکوائری کے بعد تھانیدار کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تھانیدار نے دوجوان بیٹوں کے سامنے ان کی ماں کو نہ صرف گالیاں دیں بلکہ نازیبا حرکات بھی کیں۔ تھانیدار کے مطابق وہ گشت پر تھا اور ہوائی فائرنگ کی آواز سن کر وہاں پہنچا تو محبوب نامی لڑکے کوگرفتار کرلیا،اس کا بھائی محمود اسے چھڑانے آیا تو اسے بھی دھر لیا جب کہ لڑکوں کی ماں انہیں چھڑانے کے لیے زبردستی گاڑی میں سوار ہو گئی۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے نوٹس لے لیا جب کہ ایس پی سٹی کی ابتدائی انکوائری میں تھانیدار گناہ گار نکلا جس پر اسے معطل کر دیا گیا اور اہلکارکے خلاف ریگولر محکمانہ انکوائری کے احکامات بھی جاری کردیے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ شہریوں کا احترام لازم ہے اور بداخلاقی کسی صورت برداشت نہیں۔دوسری جانب پنجاب پولیس کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اہلکار کو معطل کردیا ہے اور آئی جی پنجاب کے حکم پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کو نوکری سے برطرف کرکے سزا دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button