National

Rumors about Shahbaz Sharif leaving the party leadership, Rana Sanaullah's position came to the fore

Lahore (94 news) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے پارٹی قیادت چھوڑنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

یہ بات انہوں نے لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہی۔

رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ شہباز شریف ہماری پارٹی کے صدر ہیں، ان کے پارٹی قیادت چھوڑنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری طرح میاں شہباز شریف کے لیڈر بھی میاں نواز شریف ہیں، شہباز شریف پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 3 سال بعد مالم جبہ کیس بھی ختم ہو گیا، بی آر ٹی کیس بھی ختم ہو گیا، وقت آ گیا ہے کہ ان قومی مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

انکا یہ بھی کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن پریزائیڈنگ افسران کے ذریعے چوری کروایا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button