National

Election of Pakistan Federal Union of Journalists Workers, Shahid Ali elected Secretary General

Islam Abad(94 news) Pakistan Federal Union of Journalists (Workers ) Two-year election for 2022 -2024 میں پرویز شوکت بلا مقابلہ صدر اور شاہد علی سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔

الیکشن کمیٹی کے چیئرمین غلام عباس تنویر ممبران ناصر شیخ اور شوکت ووٹو پر مشتمل الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق 2 In july 26 امید واروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے۔ کسی امیدوار پر کوئی اعتراض داخل نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیٹی نے 26 امید واروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیٹی کے مطابق پرویز شوکت پاکستان صدر، شاہد علی سیکرٹری جنرل ، سینئر نائب صدر بخت جیر (Lahore ) ، نائب صدر عرفان آراہی (حیدر آباد ) ،نائب صدر ،طاہر راٹھور، خزانچی شعیب الدین (چاچو)، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل میاں محمد سمیع ،اسلام آباد سے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ، گوجرانوالہ سے سکندر مغل اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ، انیس حیدر کو کر اچی سے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا جبکہ رانا محسن فاروق ،مس افشاں بطول ،خورشید انور ، تحسین کمال حسین ، تحسین عباسی ،عمر شاہین ، سردار عمران اقبال ، عبداللہ سروہی ، عمران پٹولی ، احسان اللہ گجر ، اے آر سلیم ، منظور احمد انصاری ، سید شعیب الدین ، عمر حمید ، محمود خان ،میاں نصیر ممبر فیڈرل ایگزیکٹو کونسل منتخب قرار دیئے گئے ،

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر پرویز شوکت نے کہا کہ وہ چالیس سال سے کارکنوں کی خدمت کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنی پوری زندگی یونین سازی یا ورکر کے حقوق کی لڑائی کیلئے کسی حکومت یا بھی سیاسی یا غیر سیاسی تنظیم سے کوئی مالی معاونت حاصل نہیں کی انہو ں نے کہا کہ میری تنظیم میں بہت اچھے ٹریڈ یونینسٹ ،ایماندار اور پڑھے لکھے لوگ شامل ہوئے ہیں ہم میڈیا انڈسٹری میں تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی اور غیر قانونی چھانٹیوں کے خلاف ہر سطح پر بھر پور جدوجہد کریں گے اور میڈیا انڈسٹری میں لیبر قوانین کو نافذ کرائیں گے ،جو مالکان کارکنوں کو حقوق دیں گے ویج بورڈ کے مطابق تنخواہیں ادا کریں گے ان سے بھر پور تعاون کیا جا سکتا ہے۔

نو منتخب سیکرٹری جنرل شاہد علی نے کہا کہ پرویز شوکت ایک منجھے ہوئے ٹریڈ یونین لیڈر ہیں ان کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کروں گا ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button