National

FDA's Board of Governors fiscal year 2026-27 of the 2 Billion 99 Approved a budget of Rs

Faisalabad (94 News City Reporter) Faisalabad Development Authority (FDA) کے بورڈ آف گورنرز نے مالی سال 2026-27 of the 2 Billion 99 کروڑ روپے کے متوازن بجٹ اور مالی سال 2025-26 کے نظرثانی شدہ بجٹ کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی ہے۔

بورڈ آف گورنرز کا اجلاس کمشنر فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جنہیں قواعد و ضوابط کے مطابق اجلاس کی صدارت کے لیے منتخب کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے اجلاس میں رواں مالی سال کے بجٹ تخمینہ جات اور ایجنڈے کے دیگر امور پیش کیے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ، لوکل گورنمنٹ اور محکمہ خزانہ کے نمائندہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ایف ڈی اے مہر ایوب، ڈائریکٹرز اسماء محسن، جنید حسن منج، یاسر اعجاز چٹھہ، عاصم محمود، افنان سعید سندھو اور ایف ڈی اے کے دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے اجلاس کے شرکاء کو بجٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی مقاصد کے لیے ایک ارب 56 کروڑ روپے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے ایک ارب 24 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ 19 کروڑ روپے اوپننگ بیلنس کے طور پر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے سٹی میں مختلف رقبوں کے 284 پلاٹس فیسکو کو فروخت کرنے کے معاہدے سے ادارے کو خاطر خواہ مالی استحکام حاصل ہوا ہے، جس سے مالی وسائل کو بہتر بنانے اور مستقبل کی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔بورڈ آف گورنرز کے اجلاس نے تنخواہوں اور پنشن سے متعلق حکومت پنجاب کے مختلف نوٹیفکیشنز کو اختیار کرنے اور ایف ڈی اے کے دفاتر میں آزمائشی بنیادوں پر تین ماہ کے لیے ہفتہ کے روز کی تعطیل نافذ کرنے کی منظوری دی جبکہ ورک مین ملازمین کی تنخواہوں کو ریگولر کرنے کے معاملے پر فنی، مالی اور قانونی پہلوؤں سے رائے حاصل کرنے کے لیے اسے فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس نے خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے آئیٹزم سنٹر کے قیام کی غرض سے ملت ٹاؤن کے بلاک ایف میں 21 کنال اراضی سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کرنے کے سلسلے میں لینڈ یوز کی تبدیلی کی بھی منظوری دی۔کمشنر فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اجلاس کے دوران مختلف ایجنڈا آئٹمز پر شرکاء کی جانب سے پیش کیے گئے مشاہدات اور تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اجتماعی مشاورت اور مختلف شعبوں کی آرا کو مدنظر رکھنے سے پالیسی سازی اور قواعد و ضوابط کے مطابق بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے ایف ڈی اے کے مالی استحکام کے لیے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور فیسکو کو بڑی تعداد میں پلاٹس کی فروخت کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو قابلِ ستائش قرار دیا. ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کمشنر فیصل آباد ڈویژن اور بورڈ آف گورنرز کے دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے مالی وسائل کو مستحکم بنانا، دستیاب فنڈز کا مؤثر اور شفاف استعمال یقینی بنانا اور ترقیاتی سرگرمیوں کو مالی گنجائش کے مطابق آگے بڑھانا ایف ڈی اے کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیسکو کو پلاٹس کی فروخت سے حاصل ہونے والے مالی استحکام کو ادارے کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے، ترقیاتی ضروریات پوری کرنے اور انتظامی امور کو مؤثر انداز میں چلانے کے لیے بروئے کار لایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ ایف ڈی اے انتظامیہ دستیاب وسائل کے بہتر استعمال، مالی معاملات میں شفافیت، قواعد و ضوابط کی پابندی اور شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button