Commerce

After the reduction in taxes, cars became cheaper, new prices were announced

Islam Abad (94 news) وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس میں کمی کے بعد گاڑیوں کی قیمت میں بڑی کمی آگئی ہے۔ 660 سی سی سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکس کم ہونے سے گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوگئیں ہیں جس کے بعد آٹو مینوفیکچرز نے گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔ 660 سی سی گاڑی 85 ہزار روپے سستی ہونے کے بعد11 لاکھ 13 ہزار روپے کی ہوگئی ہیں ۔
ایک ہزار سی سی کی قیمت 15 hundred thousand 30 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے، ایک ہزار سی سی ایک لاکھ 10 ہزار روپے سستی ہوئی ہے۔ ٹیکسوں میں کمی کے بعد 1300 سی سی گاڑی 48 ہزار روپے سستی ہوگئی جس کے بعد 1300 سی سی کی گاڑی کی قیمت 19 hundred thousand 72 ہزار پر آگئی ہیں ۔ اسی طرح 1500 سی سی ایک لاکھ چھ ہزار روپے سستی ہونے سے 1500 سی سی کی گاڑی کی قیمت 33 hundred thousand 74 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔

1800 سی سی کی گاڑی ایک لاکھ 15 ہزار روپے سستی ہوئی ہے، 1800 سی سی کی گاڑی کی قیمت 38 hundred thousand 64 ہزار روپے مقررکردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اطلاعات کو نشریات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خسرو بختیار نے کہا کہ پچھلے سال 4 hundred thousand 15 ہزار گاڑیاں بنیں، ہم چاہتے ہیں کہ طلب بڑھائیں کیونکہ یہ سب سے بڑا سیکٹر ہے، گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو طلب بڑھتی ہے، تو ہم نے گاڑیوں پر ڈیوٹی کم کردی ہے، جس کے بعد 660 سی سی کی گاڑیوں کی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار روپے تک کم ہوں گی. انہوں نے کہا کہ کلٹس، سٹی اور ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوں گی اور طلب میں اضافہ ہوگا جبکہ طلب بڑھنے سے 3 لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوں گی انہوں نے کہا کہ اس سال گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ملا کر 3 hundred thousand 75 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی، ہم نے گاڑیوں کی اپ فرنٹ پیمنٹ 20 فیصد کردی ہے، آئندہ سال اس کی اقساط کو بھی کم کر دیں گے. وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بہت بڑا سیکٹر ہے، اس کو ہمیں برآمد کی طرف لے کر جانا ہے، نئی پالیسی جو آرہی وہ برآمد اور مینوفیکچرنگ کی بنیاد پر بنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ‘ہماری توجہ یہ ہے کہ ہماری گاڑیوں کو بہتر کیا جائے، پاکستان میں سب گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں، چھوٹی گاڑی پر میری گاڑی اسکیم کے تحت ہماری خاص توجہ ہے، ہمارا ہدف ہے کہ پاکستان میں 5 لاکھ گاڑیاں بنیں گی، یہ بل کل کابینہ میں منظور ہوا ہے اور کوشش ہے کہ آر او آجائے تو ہم نئی قیمتوں کا اطلاق کریں گے، جبکہ ہم آٹو سیکٹر میں درآمد کی بھی اجازت دیں گے.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button