National

Tariff hike, subsidy and special package to solve WASA's financial woes: DC

Faisalabad(94 news) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی صدارت میں واسا کی کارکردگی بارے اجلاس ہوا۔ ایم ڈی واسا عبدالجبار نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 82 ٹیوب ویلز، فرنچ پراجیکٹ اور چنیوٹ سے شہر کو پانی کی فراہمی ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 16۔ الٹی میٹ ڈسپوزل جبکہ 22 پمپنگ اسٹیشنزمیں سے 16ڈسپوزل اسٹیشن پر جنریٹرز موجود ہیں۔ شہر کے مغربی حصے کا 220 ملین گیلن ویسٹ واٹر پہاڑنگ ڈرین جبکہ مشرقی حصے کا 110 ملین گیلن ویسٹ واٹر مدھوآنہ میں جارہا ہے۔انہوں نے بتایاکہ شہر کے 65 کلومیٹر کے چار بڑے گندے نالوں کی صفائی میں مشینری استعمال ہورہی ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 450 کلومیٹر روڈ سائیڈ ڈرینز کی صفائی بھی کرائی جارہی ہے۔ واساکی ماہانہ آمدن 9 کروڑ جبکہ 28 کروڑ روپے ماہانہ اخراجات ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واسا کی بریفنگ میں گہری دلچسپی لی اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ واسا سے متعلقہ امور حکومت پنجاب کی سطح پر اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیرف میں اضافے،سبسڈی اور سپیشل پیکج کے ذریعے واسا کی مالی مشکلات کا حل نکلے گا۔ انہوں نے آٹو میشن پر بھی زور دیا۔اجلاس میں ڈی ایم ڈیز،ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button