کھیل

بابر اعظم ایک بار پھر قومی ٹیم کے کپتان بن گئے

لاہور (94 نیوز میاں ندیم احمد) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کو دوبارہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا۔

یاد رہے کہ بابر اعظم گزشتہ سال نومبر میں تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبر دار ہو گئے تھے جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کر دیا تھا تاہم ون ڈے کے کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بابر اعظم وائٹ بال کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے،  پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی بھی پرسوں رات کاکول پہنچی تھی اور بورڈ کے فیصلے پر شاہین شاہ آفریدی کو اعتماد میں لیا تھا اور انہیں کرکٹ بورڈ کے مستقبل کے پلان کے حوالے سے بھی آگاہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے شاہین آفریدی کے بابر اعظم اعظم کے حوالے سے جو تحفظات تھے انہیں بھی دور کیا اور پھر کمیٹی کی متفقہ رائے کے بعد بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کی تجویز پیش کی۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس طرح کی خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم ذرائع پی سی بی کا بتانا ہے کہ بابر اعظم نے اس طرح کی کوئی شرط عائد نہیں کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button