پی ایم ایس پروبیشنرز سندھ کے زیر تربیت افسران کافیصل آباد دورہ، کمشنرسلوت وسعید کی حکومتی اقدامات بارے بریفنگ


فیصل آباد(94 نیوز) سول سرونٹ ٹریننگ پروگرام برائے پی ایم ایس پروبیشنرز سندھ کے زیر تربیت افسران نے فیصل آباد کادورہ کیا۔ ڈی سی آفس میں بریفنگ سیشن کا انعقادہوا۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے زیرتربیت افسران کا خیرمقدم کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمک عبدالخلیل شیخ کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔کمشنر نے زیر تربیت افسران کو ڈویژن کے تاریخی وثفافتی،صنعتی وجغرافیائی پہلوؤں سے آگاہ کیااورکہا کہ زیر تربیت افسران کے گروپ میں خواتین کی بھرپور نمائندگی خوش آئند ہے۔کمشنر نے ڈویژن میں حکومتی اقدامات پر عملدرآمد بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے مختص کی پوائنٹ انڈیکیٹرز(KPIs) پر ذمہ دارانہ عملدرآمد جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ KPIsکی تکمیل سے عوامی مسائل کے حل میں مدد مل رہی ہے۔کمشنر نے ڈویژن میں فصلوں کی صورتحال بارے بھی آگاہ کیااور بتایا کہ گندم،چاول،گنا اور کپاس فیصل آباد ڈویژن کی اہم فصلیں ہیں جبکہ گزشتہ سالوں میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار حاصل ہوئی ہے۔کمشنر نے بتایا کہ ڈویژن میں پرائس کنٹرول میکنزم پربھرپور عملدرآمد کی بدولت اشیائے ضرورت صوبہ بھر سے سستی ہیں۔قیمتوں کی مسلسل چیکنگ سے صارفین کو معیاری اشیاء کنٹرول قیمتوں پر دستیاب ہیں جبکہ منڈیوں میں ڈپٹی کمشنرز سبزیوں و پھلوں کی بولی کی کڑی نگرانی کررہے ہیں جس سے قیمتوں میں استحکام آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ روٹی کی مقررہ 13 روپے قیمت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔علاوہ ازیں تاجر تنظیموں سے میٹنگز کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔کمشنر نے بتایا کہ فیصل آباد ٹیکسٹائل کا مرکز اور ملک کا بڑا صنعتی شہر ہے،فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی(فیڈمک)میں غیر ملکی سرمایہ کاری جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ شعبہ صحت پر بھی گہری توجہ مرکوز ہے۔ ڈسٹرکٹ وتحصیل ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی سروسزکے مسلسل وزٹس کرکے طبی انتظامات کی نگرانی کی جاتی ہے۔ہاسپٹل آن وہیل پروگرام کے ذریعے دوردراز علاقوں تک صحت کی سہولیات پہنچائی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سپیشل برانچ کی نشاندہی پر عوامی شکایات کو 24 گھنٹے کے اندر نمٹایا جارہا ہے۔ کمشنر نے ایف ڈی اے سٹی میں جدید سپورٹس کمپلیکس کے قیام اور پرانی سبزی منڈی کی جگہ قابضین سے واگزار کراکر پارک کے قیام پر بھی بریفنگ دی۔ کمشنر نے ڈویژن میں شعبہ تعلیم کی بہتری کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ڈویژن میں جاری ترقیاتی پروگرام، ستھراپنجاب پروگرام،انسداد تجاوزات مہم، روشن فیصل آباد پروگرام ودیگر اقدامات میں شامل ہیں۔شہر میں سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے ساڑھے 11، ارب روپے کی لاگت کا بڑا منصوبہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بزنس فسلیٹیشن سنٹر کے ذریعے کاروباری افراد کو محکموں کے این او سی ایک چھت تلے فراہم کئے جارہے ہیں اورلاہور کے بعد فیصل آباد کے سنٹر نے ریکارڈ این او سی کا اجراء کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہفتہ میں ایک دن عوامی مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے کھلی کچہری لگائی جاتی ہے۔ دوردراز سے نہ پہنچنے والوں کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے مسائل سے آگاہی اور شکایت درج کرانے کی سہولت بھی میسر ہے۔ہر ماہ ڈپٹی کمشنر کانفرنس منعقد کی جارہی ہیں۔ڈویژن کے ڈویژنل پبلک سکول،ہیلتھ مراکز میں آٹزم سنٹرز قائم اور اداروں میں 80 ڈے کیئر سنٹر فعال ہیں۔ملکی تاریخ میں پہلی بار گوجرہ میں وومن ہاکی ٹورنامنٹ کرایا گیا۔کمشنر نے شہر کی خوبصورتی کے لئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ عدالت اب موقع پر کا نظام متعارف کرایا گیا جس سے اراضی کے مسائل لوگوں کی دہلیز پر حل ہورہے ہیں۔چیف منسٹر دستک سروس کا بھی اجراء کیا جارہاہے۔



