National

Election by the National Journalist Association 2026-27 The schedule of polling has been announced 24 will be on April

Faisalabad (94 News City Reporter) نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر میاں ندیم احمد اور چیئرمین میاں ریحان افتخار نے کی۔ اجلاس میں الیکشن 2026-27 کی منظوری دی گئی اور باضابطہ طور پر الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 22 اپریل مقرر کی گئی ہے، کاغذات نامزدگی واپس لینے اور اعتراضات داخل کرنے کی تاریخ 23 اپریل جبکہ پولنگ 24 اپریل بروز جمعۃ المبارک کو ہوگی۔ اجلاس میں صدر میاں ندیم احمد ،چئیرمین میاں ریحان افتخار ،زاہد سرفراز ،محمد وسیم ،یعقوب راجپوت ،میاں عتیق الرحمن ،اسلم وڑائچ ،میاں شبیر ،میاں حمزہ ندیم،میاں عمر ریحان ،رانا اختر ،میڈم ناصرہ،میاں عامر محمود ،سجاد حسین ،مبشر اقبال ،ندیم ملک اور دیگر صحافیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی اجلاس کے اختتام پر چیئرمین نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان میاں ریحان کی جانب سے صحافیوں کی پر تکلف تواضع کی گئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button