National

Innocent civilians condemn attacks and attacks on sacred places like mosques, Bishop Andreas Rahmat

Faisalabad(94 News City Reporter) Bishop Andreas Rahmat's Indian aggression in one of his stance’ معصوم شہریوں کے قتل، اور مساجد جیسے مقدس مقامات پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں نے جو روش اختیار کی ہے، وہ بین الاقوامی انسانی حقوق اور مذہبی آزادیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔بشپ اندریاس نے کہا کہ پاک فوج نے جس دلیری اور حکمت کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے، جو دن رات ملک کی حفاظت کے لیے سینہ سپر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا ہدف نہ صرف سرحدی علاقوں کے عوام بنے بلکہ عبادت گاہیں، خصوصا ًمساجد بھی اس درندگی کا شکار ہوئیں۔ یہ عمل نہ صرف غیر انسانی ہے بلکہ تمام عالمی مذاہب کی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔بشپ اندریاس رحمت نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی ان مذموم کارروائیوں کا نوٹس لیں اور خطے میں قیامِ امن کے لیے فوری اقدامات کریں۔آخر میں انہوں نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اور قوم ان کے لہو کا قرض کبھی نہیں بھولے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button