Events / Seminars

Christians celebrate Easter with joy and happiness after fasting and spiritual preparation, Bishop Dr. Shams Parvez

Faisalabad(94 News City Reporter) چیئرمین ایسوسی ایشن بشپس انٹرنیشنل بشپ ڈاکٹر شمس پرویز نے ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید قیامت المسیح (ایسٹر) کا عالمگیر تہوار موت پر زندگی کی فتح کا تہوار ہے ۔ مسیحی مومنین 40روزوں اور روحانی تیاری کے بعد اس عید کوبڑی شادمانی اور خوشی سے مناتے ہیں ایسٹرکا تہوار اس لئے بھی تاریخ نجات کا انمول اور انوکھا بے مثا ل معجزہ کہ کلمہء خدا(کلمہ تللہ) کنواری مریم سے روح القدس کی بدولت بن باپ پیدا ہوا ۔ راستبازی کی پاکیزگی کی زندگی بسر کی ۔ اپنی منادی ‘قول وفعل بلکہ ہر لحاظ سے خدا کی الٰہی مرضی پوری کی ۔ بدی کی قوتیں او ر طاقتیں اس خلاف ہوگئیں اور سب نے مل کر اس پر جھوٹے الزامات لگائے اور غیر قوم رومی حکمرانوں کے ہاتھوں اس کے اپنے یہودی سردار کا ہنوں نے اس کے حوالے کر دیا اور صلیب دے کر صلیب کا بھر پور مطالبہ کرکے اسے مصلوب کرادیا ۔پر وہ اپنے دعویٰ اور وعدے کے مطابق موت پر فتح پاکرجی اٹھا ۔ اسی واقعہ کو دنیا بھر کے مسیحی ایماندار عید پاشکا کے طور پر مناتے ہیں ایسٹر کا تہوار آج ان لوگوں کو خواہ وہ کسی بھی ایمان سے تعلق رکھتے ہیں سچائی حق کی خاطر جو دکھ اٹھاتے ہیں جو موت کا سامنا کرتے ہیں ایسٹر ان کیلئے امید کا پیغام ہے کہ جھوٹی قوتیں اور بدی کرنیوالے خواہ کتنے بھی زیادہ طاقتور کیوں نہ ہوجائیں سچائی اور حق کا ہمیشہ تک دفن نہیں کر سکتے وہ جی ہی اٹھتا ہے ۔ میری طرف سے مسیحی دنیا کے تمام مومنین کو ایسٹر پاشکا اور عید قیامت المسیح بہت بہت مبارک ہو۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button