National

Mohammad Rizwan Bhatti was given promotion badges on the post of inspector

ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس ڈاکٹر محمد اطہر وحید اور ایس پی ہیڈ کوارٹرمنصور قمر نے محمد رضوان بھٹی کے کندھوں پر ترقی کے بیجز لگائے

Faisalabad (94 news) پی آر او ایس ایس پی پیٹرولنگ پولیس و انچارج ایجوکیشن یونٹ محمد رضوان بھٹی کو انکی اعلیٰ کارکدگی کی بنیاد پر انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس ڈاکٹر محمد اطہر وحید اور ایس پی ہیڈ کوارٹرمنصور قمر نے محمد رضوان بھٹی کے کندھوں پر ترقی کے بیجز لگائے اور مبارکباد دی۔

محمد رضوان بھٹی نہ صرف محکمے میں بلکہ عام لوگوں، طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی کی ہردلعزیز شخصیت ہیں۔ اس سلسلے میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز کے صدر میاں ندیم احمد، جنرل سیکرٹری انصر ریاض، چئیرمین رانا طاہر سلیم خاں، ڈاکٹر محبوب عالم، امجد نوید، محمد اعجاز، میاں منصور، شفیق الرحمان تارڑ، منیب احمد، میاں عمران سلیمی، چوہدری عرفان اشرف، ڈپٹی افتخار احمد، حاجی شفاعت احمد، میاں عبدالخالق، غلام مصطفےٰ، خواجہ سہیل احمد، میاں حمزہ، میاں محمد سلیم، محمد رفیق، میاں عاطف اور میاں نعیم اقبال نے انکو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے افسر ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں،

More

Related news

Leave a Reply

Close