فیصل آباد، محکمہ صحت نے محرم الحرام کے سلسلہ میں چوک گھنٹہ گھر میں فرسٹ ایڈ کیمپ لگا دیا


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ندیم ناصر کے حکم اور سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر احمد خاں کی نگرانی میں محرم الحرام کے سلسلہ میں گھنٹہ گھر چوک پر انتظامات مکمل کرلئے. جس کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھری ڈاکٹر صدام پرویز کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے. میڈیکل انتظامات یوم عاشور اور محرم الحرام کے دیگر دنوں کے لئے کئے گئے ہیں. سی ای او نے بتایا گھنٹہ گھر چوک پر طبی امداد کے لئے میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیاہےجہاں بلڈ پریشر، شوگر، ڈی ہائیڈریشن، سن سٹروک اور دیگر امراض سے نمٹنے کے انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں جبکہ سیریس مریض کو ہسپتال منتقل کرنے کی سہولت بھی ممکن بنائی گئی ہے. سی ای او کا کہنا تھا ڈی ایچ او تھری ڈاکٹر صدام کی قیادت میں پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کو تعینات کیا گیا جو رات جلوس کے اختتام تک کیمپ میں موجود رہیں گے۔ اس حوالے سے گھنٹہ گھرکے احاطہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جہاں زائرین کو مفت طبی امداد اور ادویات کی فراہمی شروع کردی ہے. سی ای او سمیت دیگر افسران عملےکی ڈیوٹیوں کو چیک کررہے ہیں. افسران نے گزشتہ روز بھی ڈیوٹی اور انتظامات کو چیک کیا اور اطمینان کا اظہار کیا. سی ای او کا کہنا ہے دیگر محکموں کی طرح محکمہ صحت بھی زائرین اور عزاداروں کی خدمت کے لئے پیش پیش ہیں کیمپ یوم عاشور تک قائم رہے گا. اعلی افسران نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور بہترین انتظامات پر فوکل پرسن ڈاکٹر صدام پرویز کی کوششوں کو سراہا.



