National

Deputy Commissioner inaugurated anti-polio campaign in Faisalabad

Faisalabad (94 news) In Faisalabad 7 Fast anti-polio campaign was inaugurated.

ڈپٹی کمشنرعمران حامد شیخ نے ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلاکر 22.اگست سے شروع ہونے والی مہم کا افتتاح کیا۔مہم 28اگست تک جاری رہے گی جس میں پانچ سال تک کی عمر کے تقریبا15لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 4869 ٹیمیں خدمات انجام دیں گی۔سی ای اوڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرشعیب الرحمن، ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹرڈاکٹرذوالقرنین، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حافظ مختار رندھاوااور سول سوسائٹی کے افراد بھی موجودتھے۔

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،والدین ذمہ داری کا ثبوت دے کر تعاون جاری رکھیں اورپانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوپولیوکے قطرے پلوائیں تاکہ ملک کو صحت مند مستقبل دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے دوقطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاؤ کا باعث ہیں لہذا والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ مائیکرو پلان پر ذمہ داری سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے جس میں معمولی سی بھی غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ مہم سات روز پر محیط ہوگی۔انہوں نے گھر گھر جانے والی پولیو ٹیموں سے تعاون پر بھی زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مہم کی دوہری مانیٹرنگ ہوگی اور سوفیصد اہداف کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو مہم کی کامیابی کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی تاکید کی۔سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ مہم کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button