Events / Seminars

Faisalabad 10 Important personalities were honored with humanitarian awards

بشپ اندریاس رحمت، پیر ابراہیم، میاں ندیم احمد، جعفر حسن مبارک، یوسف عدنان، کرسٹینا پیٹر شامل

Faisalabad(94 news) قومی کمیشن برائے امن وانصاف (این سی جے پی) فیصل آباد کے زیرِ اہتمامانسانی ہمدردی کے عالمی دنکے موقع پرفیصل آبادکے مقامی ہوٹل میں انسان دوست شخصیات کیلئے ایک ایوارڈ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں فیصل آبادسے تعلق رکھنے والی نامورشخصیات کو ایاورڈز سے نوازا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر بشپ اندریاس رحمت ( بشپ آف فیصل آباد) تھے۔ تقریب میں سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سماجی بیداری، مذہبی ہم آہنگی، صحافت، وکالت اور انسانی حقوق کے فروغ اور دفاع کیلئے کام کرنے والی شخصیات میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔

تقریب میں ڈاکٹر بشپ اندریاس رحمت، بین المذاہب ہم آہنگی و امن کمیٹی کے سربراہ پیر محمد ابرہیم سیالوی، ڈاکٹر جعفر حسن مبارک صدر فیصل آباد ویلفئیر فورم، کرسٹینا پیٹر ایوارڈ تنظیم، آمنہ جمیل، میاں ندیم احمد صدر نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن و چئیرمین فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک، گرمیت سنگھ، ثناء اللہ بیگ ایڈووکیٹ، یوسف عدنان صدر کئیر فاؤنڈیشن و جنرل سیکرٹری فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک، حرف پاکستان اور نعیم چوہدری کو اُنکی انسانیت کیلئے خدمات کے عوض ایوارڈز سے نوازا گیا۔

تقریب کے دوران انسانیت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والوںکی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور امن کی شمع روشن کی گئی۔ اس موقع پر فادر خالد رشید عاصی (ڈائریکٹر NCJPفیصل آباد)نے کہا کہ اس دنیا میں اگر انسانیت کا درد اور انسان دوست شخصیات نہ ہوں تو معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے اورنسل انسانیت ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہمارے تعلق چاہے کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے ہو ہمیں رنگ و نسل ، مذہب و فرقے اور ہر قسم کے امتیازات سے بالا تر ہوکر انسانیت کی فلاح و بہبود اور انسانی ترقی کیلئے کام کرنا چاہیے تاکہ کائنات کا یہ خطہ جہاں انسان بستے ہیں امن وآشتی اور پیارو محبت کا گہوراہ بن سکے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button