National

Fawad Chaudhry, who guaranteed before the arrest of Manzoor

Islam Abad (94 news) اسلام آباد کی عدالت نے استحکام پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی دفعہ 144 کی خلاف وزری کے کیس میں 13 نومبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں فواد چوہدری کی دفعہ 144 کی خلاف وزری کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں فواد چوہدری اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے۔ وکیلِ صفائی قمر عنایت نے فواد چوہدری کی درخواستِ ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے 13 نومبر تک فواد چوہدری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔ عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔ اسلام آباد کی عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے پراسیکیوٹراور تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ فوادچوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close