قومی

نواز شریف کتنی رقم دیکر باہر جارہے ہیں؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف ایک روپیہ دئیے بغیر ہی باہر جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر پیسوں کا جو الزام تھا بہترتھا وہ پلی بارگین کرکے جاتے، شریف میڈیکل کمپلیکس میں ان کاعلاج نہیں ہوسکتا.توعام آدمی کااللہ ہی حافظ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف پاکستانی رہنماہیں،اللہ تعالی ان کوصحت دے،نوازشریف کےخلاف کیس بنا،سزاہوئی لیکن ایک روپیہ دئیےبغیرباہرجارہے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ  نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنا زیادتی ہوگی، مسلم لیگ ن کو پہلے معافی مانگنی چاہیے، پھر نوازشریف باہر جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کا بیانیہ ہے نوازشریف کو باہر بھیجا جائے، لیکن مسلم لیگ ن کو پہلے معافی مانگنی چاہیے۔ ن لیگ ایسا ہسپتال نہیں بنا سکی جہاں نوازشریف کا علاج ممکن ہوسکے۔

فواد چودھری نے کہا کہ تمام وفاقی وزراء نوازشریف کے باہر جانے کے حامی نہیں ہیں، متعدد وزراء کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو باہر نہیں بھیجنا چاہیے۔میری ذاتی رائے ہے کہ نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنا زیادتی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ابھی تک کابینہ کو سمری موصول نہیں ہوئی، کابینہ اجلاس میں ایسی کوئی سمری زیرغور بھی نہیں ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button