Events / Seminars

Allama Iqbal always described the youth as the future of the nation, the hope of the Ummah and the architect of the times, Shahid Ali Sadr Press Club

Faisalabad (94 News City Reporter) علامہ اقبال نے نوجوان کو ہمیشہ قوم کا مستقبل، امت کی امید اور زمانے کا معمار قرار دیا ہے ۔ انکے نزدیک نوجوان وہ ہے جو بلند نگاہ، وسیع دل اور روشن ضمیر رکھتا ہو اقبال نے نوجوان کو صرف خواب دیکھنے والا نہیں بنایا بلکہ خوابوں کی تعبیر کرنے والا تصور کیا وہ نوجوان کی خودی کو بیدار دیکھنا چاہتے تھے اسکے کردار میں مضبوطی، سوچ میں بلندی اور عمل میں مسلسل جدوجھد دیکھنا چاہتے تھے۔ نوجوان رکنے کے لیے نہیں بلکہ آگے بڑھنے کے لیے پیدا ہوا ہے۔ آج کا نوجوان جدید ٹیکنالوجی کا ماہر ہے مگر کردار سازی میں کمزور۔ وہ معلومات کے سمندر میں تیرتا ہے مگر مقصد کی تلاش میں بھٹکتا ہے۔ اس کے پاس سوشل میڈیا کی طاقت تو ہے مگر اپنی اصل طاقت خودی اور عظم سے دور ہے۔ ہم 24 گھنٹے روزی کی تلاش میں لگے رہتے ہیں ہم اپنے کام کاج میں سے پندرہ منٹ روزانہ ملک کی خدمت اسکی ترقی اور انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لئے نکال لیں تو ہم اپنے مشن میں کامیاب ہو سکتے ہیں خالق کی اطاعت کے بعد سب سے بڑا کام انسانیت کی خدمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار تقریب کے مہمان خصوصی شاہد علی صدر فیصل آبادپریس کلب، چوہدری بلال اصغر گجر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال فیصل آباد، TVFNکے صدر ارشد انصاری نے ٹرسٹ والنٹیئر فاؤنڈیشن نیٹ ورک (TVFN) کے زیر اہتمام آمنہ ڈسپنسری شہباز ٹاؤن میں علامہ اقبال اور آج کا نوجوان کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب سے TVFNکے چئیرمین رانا عابد علی سینئر نائب صد، ڈاکٹر خالد شہزاد جنرل سیکرٹری شیخ مقیم،فنا نس سیکرٹری شوکت سلطان بٹ ،سیکرٹری اطلاعات ارشاد پرکاش راؤ جاوید حیدر خاں اور سکولز کی طالبات زینب وحید ، قندیل، ھالہ نور، فاطمہ زھرہ، کیف نور، سائرہ صفدر، حفصہ ساجد ریجا فاطمہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ مہمانان گرامی نے TVFN کے عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران کو پھولوں کے ہار پہنائے ۔ اس تقریب میں این جی اوز ، صحافی حضرات سول سوسائٹی کے ممبران اور خواتین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button