National

Poor cleaning arrangements in the city, 2 zonal officers suspended

شہریوں کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، سی ای او عظیم شوکت اعوان

Faisalabad (94 news) چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عظیم شوکت اعوان نے شہر میں صفائی کی صورتحال چیک کرنے کیلئے علی الصبح سرپرائز وزٹ کئے۔

سی ای او عظیم شوکت ہاکی سٹیڈیم آٹا پوائنٹ،فیضان مدینہ چوک، رچنا ٹاون ستیانہ روڈ اور سمن آباد کے علاقوں میں گئے اور صفائی کی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔ صفائی کے ناقص انتطامات اور غیر تسلی بخش کارکردگی پر دو زونل آفیسرز معطل کر دئیے۔ انہوں نے ستیانہ روڈپرویسٹ کنٹینرز بروقت خالی نہ کرنے اوربارش کے بعد سڑک کی سکریپنگ نہ ہونے پر زونل آفیسر قیصر نذیرکو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔بعد ازاں شہریوں کو مفت آٹے کی تقسیم کے پوائنٹ ہاکی سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا جہاں ہاکی سٹیڈیم کے انٹری پوائنٹس پر ناقص صفائی انتطامات پر زونل آفیسر ناصر جاوید کو معطل کر نے کے احکامات جاری کئے۔

سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی عظیم شوکت اعوان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو مفت آٹے کے تقسیمی مراکز پر صفائی ستھرائی میں کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں۔بارش کے بعد سڑکوں کے کنارے جمی گرد کو ترجیحی بنیادوں پر صاف کرایا جائے۔کرب سٹونز اور فٹ پاتھوں کو کلیئر کرنے کے بعد مینول سویپنگ کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کے معاملے میں شہریوں کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔شہری بھی کم سے کم ویسٹ پیدا کرتے ہوئے عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں۔

More

Related news

Leave a Reply

Close