National

Violent protests by government employees, D-Chowk became a battlefield

Islam Abad(94 news) وفاقی دارالحکومت میں سرکاری ملازمین کے احتجاج پر پولیس کی بدترین شیلنگ،لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے ڈی چوک میدان جنگ بن گیا ،مظاہرین نے جگہ جگہ جھاڑیوں کو آگ لگا دی جس سے اسلام آباد میں سانس لینا دشوار ہو گیا ہے،پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا جبکہ ٹریفک پولیس نےوفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی سہولت کےلئےمتبادل ٹریفک روٹ کابھی اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کاتنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کےحق میں احتجاج جاری ہے جبکہ پولیس شیلنگ کے بعد مظاہرین کا پر امن احتجاج پر تشدد ہنگاموں میں تبدیل ہو چکا ہے،پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کی بدترین شیلنگ کی جا رہی ہے جبکہ مظاہرین بھی پولیس کی جانب سے پھینکی جانے والی آنسو گیس کے شیل واپس پولیس کی جانب اچھال رہے ہیں ،ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے سے اسلام آباد کی فضاؤں میں سانس لینا بھی دشوار ہو چکا ہے جبکہ کئی پولیس اہلکار اور مظاہرین بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سےگرفتاریوں اورآنسو گیس کی شیلنگ کےبعدمظاہرین بھی مشتعل ہوچکےہیں اورپوراعلاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہوچکاہے، سیکرٹریٹ بلاک کےاندرمحصورملازمین دروازہ توڑکرباہرنکل آئے اور انہوں نے قریبی جھاڑیوں کو آگ لگا دی ہے،مشتعل ملازمین سیکرٹریٹ بلاک کےباہر اور کیبنٹ بلاک کے اندراحتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری طرف ملازمین کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر تشدد کیا جا رہا ہے، بھارت میں موودی کی حکومت کسانوں پر ظلم ڈھا رہی ہے جبکہ یہاں ہمارے مزدوروں، کسانوں، اساتذہ،کلرکوں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پر ظلم کیاجا رہا ہے، کئی گھنٹوں سے مسلسل شیلنگ اسلام آباد میں سانس لینا دشوار ہو چکا ہے،دوسری جانب ٹریفک پولیس نے چونگی نمبر26 سے اسلام آباد چوک جانیوالی ٹریفک کو پشاور روڈ کی جانب موڑ دیا گیا ہے،مسافر ایوب چوک اور مارگلہ روڈ بطور متبادل استعمال کرسکتے ہیں،جناح ایونیو پر ایکسپریس وے سے ڈی چوک ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیاہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button