National
The mouth of the conspirators was blackened, I stand by my word even today, Faisal Wauda


Lahore (94 news) فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سازشیوں کا منہ کالا ہوا، میں اپنی بات پر آج بھی کھڑا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے پر سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہےکہ انہوں نے عمران خان صاحب کو نئی زندگی دی، سازشیوں کا منہ کالا ہوا، میں اپنی بات پر آج بھی کھڑا ہوں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہیں لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں۔ اس پریس کانفرنس کے بعد فیصل واوڈا کو نہ تحریک انصاف سے نکال دیا گیا تھا۔ بلکہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے بھی انکو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔