کامرس

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 55 پیسے برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ قیمتوں پر عملدرآمد فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آئندہ پندرہ روز تک برقرار رہے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام سے ٹرانسپورٹ، صنعتی شعبے اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں پر فوری اضافی دباؤ نہیں پڑے گا، تاہم عوام کی بڑی تعداد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے پیش نظر قیمتوں میں کمی کی توقع کر رہی تھی۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹرز، کسانوں اور کاروباری حلقوں نے حکومت کے فیصلے پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ قیمتوں میں اضافہ نہ ہونا ایک مثبت پیش رفت ہے، تاہم موجودہ مہنگائی کے پیش نظر عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ضرورت تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button