کامرس
حکومت نے بغیر کسی ناغہ کے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا


اسلام آباد (94 نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 25 جولائی کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں3 روپے 66 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔
یاد رہے حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔


