National

Justice Amir Farooq took oath as the Chief Justice of Islamabad High Court

Islam Abad (94 news) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔

ایوانِ صدر میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی۔

صدرِ مملکت عارف علوی نے جسٹس عامرفاروق سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔

جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھٹے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔

جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button