National

Education Board Faisalabad Intermediate Examination (First) Prominent positions for the year 2026 have been announced

Overall first position by Hafiza Ghanwa Ambar 1165 Got with the numbers’ 1156 نمبرز کے ساتھ عروج فاطمہرامین حسنیسریٰ ندیم اور علشبہ نصیر سیکنڈ رہیںپری میڈیکل گروپ بوائز میں محمد زین مصطفی نے پہلیمحمد ابصام عمر نے دوسری ‘محمد ذین العابدین نے تیسری اورطالبات میں حافظہ غنویٰ امبر اول رہیں، پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی و اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات 23 Morning on September 9:30 بجے تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی

Faisalabad (94 News City Reporter)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ و کمپوزٹ (First) سالانہ 2026ء کے پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے کانفرنس روم میں ہونے والی پریس کانفرنس میں چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے ناموں کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سلیم تقی شاہ و کنٹرولر امتحانات رانا عتیق الرحمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین بورڈ نے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق و قت مقررہ پر پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اوور آل فرسٹ پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین جڑانوالہ روڈ فیصل آباد کی طالبہ حافظہ غنویٰ امبر نے 1165 نمبرز حاصل کرکے حاصل کی اسی طرح اوور آل سیکنڈ پوزیشن پر چار طالبات 1156نمبر حاصل کرکے قابض رہیں جن میں پنجاب کالج جڑانوالہ روڈ کی دو طالبات عروج فاطمہ اور رامین حسن کے علاوہ محمد علی جناح گرلز ہایئر سیکنڈری سکول 274 ج ب پینسرہ فیصل آباد کی طالبہ یسریٰ ندیم اور الفلاح گرلز ہایئر سیکنڈری سکول چک جھمرہ کی طالبہ علشبہ نصیر بھی شامل ہیں جبکہ اورآل تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات نے 1155 نمبر زحاصل کئے ان میں پنجاب کالج ڈیوو روڈ فیصل آباد کی دو طالبات سائمون فاطمہ و دیپ فاطمہ جبکہ علامہ اقبال سائنس کالج بوائز قادری دربار روڈ گوجرہ کا طالب علم محمد زین مصطفی شامل ہے ۔ اسی طرح پری میڈیکل گروپ بوائز میں محمد زین مصطفی نے 1155 نمبرز حاصل کرکے پہلیمحمد ابصام عمر نے 1152 نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ محمد ذین العابدین نے 1150 نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل طالبات میں حافظہ غنویٰ امبر نے 1165 نمبر حاصل کرکے پہلیعروج فاطمہرامین حسنیسریٰ ندیم اور علشبہ نصیر نے 1156 نمبرز حاصل کرکے دوسری جبکہ صائمون فاطمہ اور دیپ فاطمہ دونوں نے 1155 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ گروپ بوائز میں محمد سعد اعجاز 1142 نمبر ز حاصل کرکے اولذوالقرنین اور محمد اویس 1138 نمبر ز کے ساتھ دوئم اور منیب الحسن اور محمد دائود 1137 نمبرز حاصل کرکے سوئم رہے۔ اسی طرح پری انجینئرنگ طالبات میں امامہ محمد 1150 نمبرز کے ساتھ اولمہک فاطمہ 1146 نمبرز کے ساتھ دوئم اور حبا حسین 1133 نمبرز کے ساتھ سوئم رہیں۔ جنرل سائنس گروپ بوائز میں محمد حمزہ نے 1151 نمبرز حاصل کرکے پہلیمحمد وہاج تیمور نے 1150 نمبرز لے کر دوسری جبکہ حسن جبار نے 1144 نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس گروپ طالبات میں سمائقہ علی 1154 نمبرز کے ساتھ اولاقصیٰ رحمان 1145 نمبرز کے ساتھ دوئم اور کائنات زہرا 1144 نمبرز کے ساتھ سوئم رہیں۔ آرٹس گروپ بوائز میں فرحان علی نے 1095 نمبر حاصل کرکے اولمحمد ولید 1087 نمبرز حاصل کرکے دوئم جبکہ فہیم حسن 1083 نمبرز حاصل کرکے سوئم رہے۔ آرٹس گروپ طالبات میں زینب اور حافظہ حنا یوسف نے 1127 نمبرز حاصل کرکے پہلیآسیہ ارشد نے 1113 نمبرز حاصل کرکے دوسری جبکہ زنیرہ مشتاق نے 1108 نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ بوائز میں محمد زین شاہد 1113 نمبر حاصل کرکے اولمعین احمد 1095 نمبر کے ساتھ دوئم اور محمد حارث 1081 نمبرز کے ساتھ سوئم رہے۔ کامرس گروپ طالبات میں حافظہ اقراء طاہر نے 1120 نمبر حاصل کرکے پہلیشانزے نے 1117 نمبرحاصل کرکے دوسری جبکہ اقصیٰ نواز نے 1109 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے تمام پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات ‘ان کے والدیناساتذہ کرام و اداروں کے سربراہان کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ بلاشبہ طلباء وطالبات کی اس شاندار کامیابی کے پیچھے والدین کی دعائیں اور اساتذہ کرام کی محنت شامل ہے۔یاد رہے کہ پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کے اعزاز مین تقریب تقسیم انعامات23 ستمبر بروز بدھ 9:30بجے صبح تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی جس میں پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے والدیناساتذہ کرام و سربراہان ادارہ جات کے علاوہ شعبہ تعلیم سے وابستہ اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ تقریب کی صدارت چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین کریں گے جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں 10 بجے دن باضابطہ نتائج آن لائن کریں گے جس کے ساتھ ہی نتائج تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر اپ لوڈ ہو جائیں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سلیم تقی شاہ اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر رانا عتیق الرحمن بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button