Celebration of the 6th Urs Mubarak of Syed Hidayat Rasool Shah of Tehreek Minhaj Al-Quran


Faisalabad(94 News City Reporter) دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں تحریک منہاج القرآن کے سید ہدایت رسول شاہ کے 6ویں عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیرسیدجنیدالحسن شاہ گیلانی آستانہ گولڑہ شریف،علامہ خان محمدقادری ،سیدزبیب مسعودشاہ،سیدشفاعت رسول شاہ،نے کہا کہ انسانیت کو محب ، احترام ، برداشت، رواداری اور امن کی ضرورت ہے فیصل آبادمیں دارالعلوم نوریہ رضویہ سیدہدایت رسول قادری کے پیغامات کی روشنی میں اسلامی ثقافت کے احیا میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے اور اسلام کا پیغام امن و سلامتی اور محبت عام کر رہی ہے انہوں نے مزیدکہا ہدیانت دار افراد تحریکوں اور جماعتوں کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں نظریہ اور انسانیت کے لئے جینے والے مرنے کے بعد بھی زندہ رہتے ہیں کردار اور گفتار کی سچائی پیدا کرنے کے لئے اسلام کی تعلیمات نسخہ کیمیا ہیں منہاج القرآن نے تعلیم و تربیت اور کردار سازی کے عظیم ادارے قائم کئے جہاں سے باعمل مسلمان فارغ التحصیل ہو کر اسلام، پاکستان اور عوام کی خدمت کررہے ہیں سید ہدایت رسول شاہ بھی انہی عظیم سپوتوں میں سے ایک ہیںانہوں نے کہا کہ بامقصد تعلیم سے انسان میں کردار کی پختگی آتی ہے دین اور انسانیت کی خدمت کرنے والے ہی کامیاب اور اللہ کے برگزیدہ بندے ہیں جوکوئی بھی مخلوق خداکی خدمت کرتاہے وہ مخدوم ہوجاتاہے اللہ تعالی نے خدمت خلق کاصلہ یہ دیاکہ مخلوق خداکے دل حضرت شاہ صاحب کی طرف موڑدئیے تھے تقریب میںپیرسید ہدایت رسول شاہ کی تحریک منہاج القرآن اور انسانیت کے لئے انجام دی جانے والی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیاتقریب میں سید حمایت رسول شاہ،سیدسعادت رسول شاہ،سیدصداقت رسول شاہ،پیرسیدغلام محی الدین شاہ،محمدعثمان صدیقی قادری،پیرسیدصداقت علی شاہ بخاری،محمدبلال امین،میاں کاشف محمود،خالدمحمودرندھاوا،علامہ عزیزالحسن،باجی سیدہ اخترکلثوم، رب نوازانجم،ملک غلام حسین،سہیل مقصود،علامہ عارف صدیقی،علامہ اخترحسین، شاہدسلیم، سید حسن شاہ، عظمت حسنین شاہ،مفتی شہبازقادری،غلام محمدقادری،زاہداقبال طاہر،سہیل شوکت،قاری عبداللہ رضا، غلام مصطفی کمال،میاں ساجدحسین ودیگرعلما کرام،سادات کرام اورمختلف سماجی، مذہبی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔



