قومی

ایف یو جے پروفیشنلز کا اجلاس، کمیٹیوں کی تشکیل، ممبرسازی مہم تیز کرنے کا عزم

فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس (پروفیشنلز) ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس میاں ندیم احمد کی صدارت میں Olives Pizza ملت چوک منعقد ہوا۔ نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری ندیم شاہد نے ادا کئے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت ایگزیکٹو ممبر رانا سجاد مصطفائی نے حاصل کی۔

اس موقع پر نائب صدر میاں ریحان، جوائنٹ سیکرٹری زبیر گھمن، فنانس سیکرٹری طیب سلیم، انفارمیشن سیکرٹری محمد وسیم، ایگزیکٹو ممبر شاہد منیر، ایگزیکٹو ممبر میاں عتیق الرحمن، ایگزیکٹو رانا سجاد مصطفائی، محمد خالد، عمران نوری، میاں شبیر نے شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کے علاوہ ایف یو جے(پروفیشنلز)کے ماہانہ اجلاس کا فیصلہ کیا گیا۔ تمام فیصلے مشاورت سے متفقہ طور پر طے کیے گئے۔ زبیر گھمن کو آئی ٹی کمیٹی کا سربراہ جبکہ وسیم حیدر اور طیب سلیم کو ممبر نامزد کیاگیا۔

ممبرسازی کمیٹی وسیم حید ر، میاں عتیق الرحمان اور ندیم شاہد پرمشتمل ہوگی۔ اسی طرح انتظامیہ ودیگر شخصیات سے ملاقات کیلئے کمیٹی میں زبیر گھمن، سجاد مصطفائی اور شاہد منیرکو شامل کیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو کے اجلاس میں تمام ممبران کی کمیٹیاں کی تشکیل کی متفقہ طور پر منظور دی گئی۔ اسی طرح ایف یو جے(پروفشنلز)کا ماہانہ اجلاس ہر ماہ کے پہلے جمعتہ المبارک کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یونین کی ویب سائٹ بھی تیار کی جائے گی جسکی ذمہ داری وسیم حیدر اور زبیر گھمن کو سونپی گئی چیلڈرن ہسپتال میں صحافیوں کو ریلیف پر بھی غور کیا گیا اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن ممبران نے ممبرشپ فارم دفتر میں جمع کروادئے ہیں انکو کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button