Galleryقومی

انسدادپولیو مہم،کمشنر عشرت علی اور ڈپٹی کمشنر محمد علی جنرل بس سٹینڈ پہنچ گئے

فیصل آباد (94 نیوز) ڈویژنل کمشنر عشرت علی اور ڈپٹی کمشنر محمد علی انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد کاجائزہ لینے کے لئے جنرل بس سٹینڈ پہنچ گئے اور پولیوٹیموں کی موجودگی،بچوں کو قطرے پلانے اور اندراجات کے عمل کو چیک کیا۔انہوں نے مختلف شہروں کو روانہ ہونے والی بسوں کے اندر جا کر والدین سے ان کے ہمراہ پانچ سال تک کی عمرکے بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانے کے بارے میں دریافت اور بچوں کی انگلیوں پر تصدیقی نشانات چیک کرکے تسلی کی جبکہ موقع پر بعض بچوں کو خود بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ اڈوں سے کوئی مسافر گاڑی سفر کرنے والے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے بغیر روانہ نہیں ہونی چاہیے۔اس سلسلے میں ایریا انچارجز ٹیموں کی کارکردگی پر گہری نظر رکھیں۔انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ اس مرض کا یکسر خاتمہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹس اڈوں سمیت پارکوں،تفریحی مقامات ودیگر عوامی جگہوں پر انسداد پولیو ٹیموں کو سرگرم عمل رکھیں اور کوئی بچہ بھی حفاظتی قطرے پئیے بغیر نہیں رہنا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے سو فیصد اہداف کے حصول کے لئے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک رسائی حاصل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم پر عملدرآمد کی سخت ترین مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔اس ضمن میں معمولی سی بھی غفلت یاعدم توجہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد،سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین،اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ رانا حبیب اللہ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button