National

Eastern West Water Treatment Plant project has completed all the early stages of the project, MD WASA

Faisalabad (94 News City Reporter) Managing Director Wassa Sohail Qadir Cheema has said that all the early stages of the Eastern West Water Treatment Plant project have been completed and the project will be formally started after the Loan Agreement is signed in the next week.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سروسز اکرام اللہ چوہدری ، پراجیکٹ ڈائریکٹر کامران رضا کاہلوں ، ڈپٹی ڈائریکٹر فیضان شکور اور پی ایم یو کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے مزید کہا کہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ فیصل آباد کے شہریوں کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں کیونکہ پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو ماحولیاتی آلودگی سے نجات ملے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کے لئے کنٹریکٹرز کی سلیکشن ہو چکی ہے جبکہ یہ پراجیکٹ فارن فنڈنگ سے مکمل کیا جائے گا اس لئے تعمیراتی کاموں کے دوران کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے جبکہ منصوبے کے تعمیراتی کاموں کو مقرر کردہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جانا چاہئے ۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر نے مزید کہا کہ ڈنمارک کے تعاون سے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا میگا پراجیکٹ عوامی فلاح کا انقلابی منصوبہ ہے کیونکہ دنیا بھر میں فضائی اور ماحولیاتی آلودگی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اسی تناظر میں ڈنمارک فنڈنگ ایجنسی اور واسا فیصل آباد مشترکہ طور پر اس پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں اور اس منصوبے کی تکمیل پر شہر کے مشرقی حصے کے ویسٹ واٹر کو ٹریٹمنٹ کے بعد فصلوں کے لئے کارآمد بنایا جائے گا ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button