Commerce

The Economic Coordination Committee approved the export of 100,000 tonnes of sugar

Islam Abad (94 news) Economic Co-ordination Committee (ECC) نے چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی، ایک لاکھ ٹن تک چینی برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر 15 روز بعد پاکستان سے چینی برآمد کی جائے گی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اسٹاک کا جائزہ لینے کے بعد چینی کی مزید برآمد کی منظوری بھی دی جاسکتی ہے۔

وزیر خزانہ نے وزارت فوڈ سیکیورٹی کی چینی برآمد سے متعلق سمری پر فیصلہ کیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ شوگر انڈسٹری کو مزید اسٹاک معائنے کے معاملے پر اعتراض ہے، پنجاب کی جانب سے پہلے ہی انسپیکشن رپورٹ جمع کرائی جاچکی ہے۔

ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں مزید چینی ایکسپورٹ کی اجازت دینے سے متعلق غور ہوگا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت ہاؤسنگ اور ماحولیات کی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دے دی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button