international

Israeli aggression is forcing 'everyone to react', Iranian president

Tehran (94 news) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر جاری بمباری ’سب کو ردعمل‘ پر مجبور کر سکتی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم اپنی ہر حد عبور کر چکے ہیں اور یہ ردعمل کے لیے ہر کسی کو مجبور کریں گے۔

واشنگٹن نے ہمیں کچھ نہ کرنے کا کہا لیکن اس کی اسرائیل کے لیے بڑے پیمانے پر حمایت جاری ہے۔امریکہ نے مزاحمت کے محور کو پیغامات بھیجے لیکن میدان جنگ میں اس کا واضح جواب ملا۔
ایرانی حکام کی جانب سے ’مزاحمت کے محور‘ کی اصطلاح ایران اور اس کے اتحادیوں، جن میں لبنان کی حزب اللہ، یمن کے حوثی اور عراق اور شام میں دوسری شیعہ طاقتوں شامل ہیں، کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
اگرچہ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ ایرانی صدر کا اشارہ کس جانب تھا لیکن عراق اور شام میں امریکی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے ساتھ حزب اللہ اور اسرائیلی فورسز کے درمیان بھی لبنان کی سرحد پر فائرنگ کے تبادلے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close