National
Teachers' protest continues, classes are locked, protest will continue until the demands are approved, Masood Anwar


Faisalabad (94 news) پنجاب بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی سرکاری سکولوں کے اساتذہ کا پنجاب کی نگران حکومت کی طرف سے پنشن رولز میں تبدیلی پر احتجاج جاری ہے۔
اساتذہ نے کلاس رومز کو تالے لگائے ہوئے ہیں اور کسی بچے کو سکول آنے کی اجزات نہیں ہے، اساتذہ مسلسل اپنے حقوق کے لئے احتجاج کررہے ہیں،
اساتذہ کا کہنا ہے کہ قوم کے معماروں کیساتھ ایسا رویہ قابل مذمت ہے، آئین کی آرٹیکل 25 اے کے مطابق ریاست بچوں کو مفت تعلیم دینے کی پابند ہے، اور سراکری ملازمین کو ریٹاائرمنٹ کے وقت اس کے بڑھاپے کا واحد سہارا پنشن ہوتی ہے جو چھینی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔