قومی

اداکارہ حمیرا اصغر کے والد کا کراچی آنے اور نعش وصول کرنے سے انکار

کراچی (94 نیوز)  ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر  کے اہلخانہ سے پولیس نے رابطہ کر لیا۔ ادکارہ کے والد نے کراچی آنے اور نعش وصول کرنے سے انکارکردیا اور کہا کہ انہوں نےحمیراسےقطع تعلق کرلیاتھا۔ پولیس کاکہنا ہےکہ ادکارہ کےوالدکو سمجھایا ہےکہ کراچی آکر نعش وصول کریں، تاہم اہلخانہ نےدوبارہ رابطہ نہیں کیا، ماڈل واداکارہ حمیرا کی نعش چھیپا سرد خانے میں موجود ہے۔ واقعے کےبعدعدالتی بیلف نےفلیٹ سیل کردیا جبکہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سےتحقیقات جاری ہیں،مرحومہ کےموبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیاگیا ہے،موت کی اصل وجہ کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ آنے پر سامنے آئے گی.

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button